20 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب و افریقی ریجن نے کہا: ہماری توقع یہ ہے کہ علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں ـ جو اسلامی بیداری اور علاقے کے امن و استحکام سے تعلق رکھتی ہیں ـ کے بارے میں سب کی نگاہ یکساں ہوجائے اور دوہری پالیسیوں کا سلسلہ ختم ہوجائے۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسین عبداللہیان نے کہا: بحرین میں عوام کے پر امن مظاہروں کے آغاز سے ہی ہم نے یکطرفہ فوجی اور سیکورٹی حکمت عملی کے مظاہرے دیکھے اور ہم نے دیکھا کہ بحرین کی سڑکوں پر درع الحزیرہ (Peninsula Shield) کے عنوان کے تحت بیرونی افواج گشت کررہی ہیں اور ہم اس رویے کو معقول اور منطقی نہیں سمجھتے۔

عبداللہیان نے کہا بحرین کے حالات روز بروز بد سے بدتر اور پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہورہے ہيں اور ہم نے اس سلسلے میں کئی مرتبہ آل خلیفہ حکومت کو مختلف ذرائع سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بسیونی رپورٹ کے بعد بحرین میں عالمی برادری کو کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی چنانچہ عوامی مطالبات بھی زيادہ سنجیدگی سے آگے بڑھائے جانے لگے اور صورت حال زیادہ پیچیدہ ہوگئی۔

........

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین